مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی میڈیا کے لوگوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک سماجی سیکورٹی اسکیم نافذ کرنے والی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آج صحافیوں کے خلاف جرائم کی معافی کو ختم کرنے کے بین الاقوامی دن یعنی 'انٹرنیشنل ڈے ٹو اینڈ امپیونٹی فار کرائمس اگینسٹ جرنلسٹس' ہے۔
تسلیم شدہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم مابھوئی کے علاوہ بنگال میں ہماری حکومت جلد ہی میڈیا کے لوگوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک سماجی سیکورٹی اسکیم نافذ کرنے والی ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعہ دو نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم کی معافی کو ختم کرنے کے بین الاقوامی دن کے طورپر اعلان کیا ہے۔