انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' مغربی بنگال میں ایسا کبھی نہیں ہوا، امت شاہ نے باہر سے غنڈہ لا کر مغربی بنگال میں تشدد بھرکانے کا کام کیا۔
'باہری غنڈوں کے سہارے تشدد بھڑکایا گیا' - دیا ساگر کالج میں توڑ پھوڑ پر
بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنا نوں کے درمیان جھڑپ اور دیا ساگر کالج میں توڑ پھوڑ پر ممتا بنرجی نے امت شاہ پر غنڈہ گردی کرنے کا الزم عائد کیا۔
ممتا بنرجی
اس موقعے پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے رویے پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ' الیکشن کمیشن میری ایک بھی تصویر لگانے کی اجازت نہیں دی لیکن بی جے پی اور امت شاہ کے لیے وہ نرم رخ اپنائے ہوئے ہیں۔ کیا امت شاہ خدا ہیں؟ کہ انکے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی'۔
دوسری جانب بی جے پی رہنما مکل رائے نے ترنمول کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' ممتا بنرجی نے بھارے کے غنڈوں کے سہارے ودیا ساگر کالج میں حملہ کروایا، میں اس حملہ کی سخت الفاظ مذمت کرتا ہوں'۔