اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مودی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی' - انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے بدھ کو وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ  اینٹی سیٹلائٹ میزائل ٹیسٹ کا اعلان کرنے کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بتایا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 27, 2019, 9:41 PM IST

ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرکے کہا آج کا اعلان مودی کے ذریعہ کیاگیا ایک ڈرامہ ہے اور تشہیر کا ذریعہ ہے جسے مودی الیکشن کے وقت سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے'۔

متعلقہ ویڈیو

خیال رہے کہ ممتابنرجی نے اس تعلق سے بدھ کے روز اپنے پریس کانفرنس میں بھی مودی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ' اینٹی سیٹلائٹ میزائل پر کا کام سنہ 2010 سے جاری تھا، اور اب وہ مکمل ہوگیا ہے، اس میں مودی کا کوئی اہم کردار نہیں ہے، بلکہ ہمارے سائینسداں کا کمال ہے'۔

ترنمول کی سربراہ نے کہا' حکومت کو یہ اعلان کرنے کے لیے کسی قسم کی جلد بازی دکھانے کی ضرورت نہیں تھی۔ بی جےپی کی کشتی ڈوب رہی ہے اور اس لیے بی جے پی آکسیجن پانے کےلیے بے قرار ہے۔ ہم الیکشن کمیشن میں اس کی شکایت درج کرائیں گے'۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے زمین کی نچلی مدار میں سطح سے 300کلومیٹر دور ایک لائیو سیٹلائٹ کو ملک میں بنائی گئی میزائل اے - سیٹ سے مار گرایا ہے، لیکن یہ حملہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔
اس کے بعد محترمہ بینرجی نے بھی ٹویٹ کرکے ہندوستانی سائنس دانوں کو اس کامیابی کےلیے مبارکباد دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details