ممتا بینرجی نے فیس بک پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، 'سبھی دن خاص ہیں لیکن کچھ دن بہت زیادہ خاص ہوتے ہیں ۔آج میں بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔'
'بنگال کے لیے خاص دن'
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے سابق کرکٹر سوربھ گانگولی کے 'بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی)' کے صدر منتخب ہونے اور بھارتی نژاد امریکی شہری ابھیجیت بینرجی کو اقتصادیات کا نوبل انعام ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنگال کے لیے خاص دن ہے۔
انہوں نے کہا، 'پوجو بنگالیوں کی ایک بڑی تقریب ہے۔کھیل اور اقتصادیات دو الگ الگ شعبوں سے ملی خوش خبری سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔'
انہوں نے مزید لکھا کہ،'سوربھ گانگولی بلے باز اور ٹیم لیڈر کےساتھ ساتھ کپتان کے طورپر ملک کے لیے باعث فخر رہے۔ انہوں نے اب اپنی نئی اننگ شروع کی ہے اوراتفاق رائے سے بی سی سی آئی کے صدر منتخب کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر ابھیجیت ونایک بینرجی کو اقتصادیات کا نوبل انعام ملنے کی خبر آئی۔وہ ساؤتھ پوائنٹ ہائی اسکول اینڈ پریسیڈنسی کالج کولکاتہ کے سابق طالب علم ہیں۔ان کی اہلیہ ایستھر ڈفلو کو بھی نوبل انعام ملنے پرمبارکباد۔'
TAGGED:
ممتا بینرجی کا فیس بک پوسٹ