اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا سے راحت کے نام پر دھوکہ دہی کر رہی ہے حکومت: کھڑگے - Modi government

کانگریس جنرل سکریٹری ملک ارجن کھڑگے نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا کی آڑ میں دولت مندوں کو پبلک سیکٹروں کی انٹرپرائز پی ایس یو بیچ رہی ہے اور مزدوروں کے مفادات کو نقصان پہنچارہی ہے۔

کورونا سے راحت کے نام پر دھوکہ دہی کر رہی ہے حکومت: کھڑگے
کورونا سے راحت کے نام پر دھوکہ دہی کر رہی ہے حکومت: کھڑگے

By

Published : May 26, 2020, 12:18 PM IST

کھڑگے نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ''کورونا سے نمٹنے کے ٹھوس طریقہ کار اپنانے کے بجائے اس وبا کی آڑ میں حکومت اپنے منفی ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور پی ایس یو کو بیچنے اور مزدوروں کو سلامتی مہیا کرانے والے قوانین کو کمزور کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں سے مسلسل گراوٹ میں چل رہی معیشت لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ 62 دنوں سے تباہ ہوگئی ہے اس لئے حکومت کو علاقائی اعتبار سے کام شروع کرکے سیاحت، ٹرنسپورٹ، خردا، ہاسپیٹیلیٹی، ائرلائنس، ریسٹورینٹ، تعمیراتی کام وغیرہ شعبوں میں پھرسے کام چالو کرنے کا منصوبہ شروع کرنا چاہئے۔''

کانگریس لیڈر نے کہا کہ 'بیس لاکھ کروڑ کے پیکج کو آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش قرار دیااور اس سے ملک میں کسی بھی علاقے میں معاشی اصلاحات نہیں ہوگا۔ پیکج کا اعلان کرکے وزیراعظم نریندر مودی نے صرف سرخیوں میں رہنے کی کوشش کی ہے۔ اس میں لوگوں کو راحت دینے کے لئے کوئی بھی طریقہ کار نہیں اپنائے گئے ہیں۔'

کھڑگے نے کہا کہ 'بڑے صنعت کاروں نے حکومت سے غریبوں کے کھاتے میں 5000 سے 7500 ہزار روپے ہر ماہ ڈالنے کی درخواست کی تھی تاکہ غریب آزادی سے اپنی ضرورت کی تکمیل کرسکیں اور ان کے قوت خریداری میں اضافہ ہو لیکن حکومت نے اس مشورہ کو نہیں مانا اور اس سے تیرہ کروڑ غریب متاثر ہوئے۔'


انہوں نے کہا کہ 'اس میں کسانوں اور کھیت مزدوروں کو زبردست طریقے سے نظرانداز کیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر چار مہینے میں کسانوں کے کھاتے میں دو ہزار روپے ڈال کر ہر ماہ اسے صرف پانچ سو روپے دے رہی ہے جو بہت کم ہے۔'
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 'بڑی تعداد میں غیر مقیم مزدور گاؤں لوٹ رہے ہیں اور اس صورت میں منریگا ہی انہیں بچاسکتا ہے۔ حکومت نے اس مد میں چالیس ہزار کروڑ روپے ڈالے ہیں لیکن اس سے دو سو روپے کی شرح سے مزدوروں کو صرف تیس دن کا ہی روزگارملے گا جو ان کے لئے بہت کم ہے۔'
انہوں نے صنعتوں کے لئے تیس ہزار کروڑ روپے جاری کرنے کو آنکھ میں دھول جھونکنے والا قرار دیا اور کہا کہ یہ پیسہ عمارتوں اور تعمیراتی کام کے مزدوروں کے سیس سے حاصل ہوگا جسے حکومت پہلے اکٹھی کرچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details