مسلم پرنسل لاء بورڈ، جمعیتہ علماء ہند اور دیگر ملی تنظیموں کی جانب سے نمازوں کو مساجد میں نہیں بلکہ گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔
ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی شناخت مساجد و میناروں کے شہر کی ہے۔ جنتا کرفیو کے بعد سے ہی جمعہ کے موقع پر شہر کی زیادہ تر مساجد میں تالے لگے نظر آئے۔ مساجد کے باہر بورڈ پر صاف طور پر لکھا گیا کہ نمازوں کا اہتمام مصلیان اپنے گھروں میں ہی کریں۔
آج بروز جمعہ 27 مارچ 2020 کو نماز جمعہ مساجد میں صرف امام،مؤذن اور خادمین مسجد نے ہی ادا کی۔
شہر کے مرکزی علاقہ کی سب سے بڑی معروف جامعہ مسجد کا دروازہ بند نظر آیا اور باہر مسجد بند کا بورڈ لگا ہوا تھا۔