اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس سے 420 افراد متاثر اور 32 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

By

Published : May 7, 2020, 10:05 AM IST

Malegaon coronavirus updates
مالیگاؤں میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پہلے مالیگاؤں سینٹرل علاقے میں مریض پائے گئے پھر مالیگاؤں آوٹر کیمپ اور اب اطراف کے دیہاتوں میں بھی کورونا سے متاثر پائے جارہے ہیں۔

مالیگاؤں میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

اب مالیگاؤں تعلقہ میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی کل تعداد 420 ہوچکی ہے، جبکہ 32 افراد قرنطینہ کے دوران صحت یاب ہو چکے ہیں وہیں۔ اس کے علاوہ 18 افراد کی وفات بھی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کا دائرہ اب بڑھ رہا ہے کیونکہ ضلع ناسک کے سات تعلقوں کو ریڈ زون بنا دیا گیا ہے۔ جس کی فہرست میں مالیگاؤں اول نمبر پر ہے۔ بعد میں ناسک شہر، دیولالی کیمپ، نپھاڑ، سننر،ناند گاوں اور یولہ شامل ہے۔

مالیگاؤں میں گشتی کورونا اسکریننگ ٹیسٹ کی شروعات ہوچکی ہے۔ اسی طرح سے مزید نئے قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details