منصورہ ہسپتال میں نئے کورونا مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا جن میں ایک چار ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔بچی کے والدین میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے یہ لوگ پنچ سیل نگر کیمپ کے رہنے والے ہیں۔اس سے قبل ایک نوماہ کی بچی اور تین برس کا لڑکا بھی یہاں زیر علاج ہے۔
مالیگاؤں: چارماہ کی بچی بھی کورونا سے متاثر - کورونا سے متاثر
ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
چار ماہ کی بچی بھی کورونا سے متاثر
کورونا متاثرین کے لیے نیا فاران ہسپتال، جیون ہسپتال اور منصورہ ہسپتال میں قرنطینہ قائم کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو مالیگاؤں ہائی اسکول، جے اے ٹی کیمپس اور لکمانیہ اسکول میں بطور قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ یہاں متاثرین کی کل تعداد 332 ہے جبکی تقریبا 20 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں اور 12 وفات پا چکے ہیں۔
Last Updated : Jun 2, 2020, 2:09 PM IST