اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیمور ایس پی کی بڑی کارروائی، آٹھ پولس جوان معطل - ڈیوٹی سے غائب ہونے کے الزام

ریاست بہار کے کیمور میں آٹھ پولس جوانوں کو ڈیوٹی پر تعینات کیے جانے کے باوجود بھی غیر حاضر رہنا بھاری پڑا۔

major operation of kaimur sp, eight policemen suspended
کیمور ایس پی کی بڑی کارروائی، آٹھ پولس جوان معطل

By

Published : Jun 8, 2020, 2:04 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں ڈیوٹی سے غائب ہونے کے الزام میں اے ایس آئی سمیت آٹھ ہوم گارڈز کو معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بڑی کارروائی کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے کی ہے۔

بتادیں کہ آٹھ ہوم گارڈز سمیت اے ایس آئی سنجیو کمار سنگھ کو درگاوتی کے ککرائٹ گھاٹ کے بارڈر پر شراب چیکنگ ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا گیا۔

اس کی تصدیق کے لئے درگاوتی پولیس اسٹیشن افسر سنجے کمار کو وہاں بھیجا گیا۔ اس دوران ہوم گارڈ کے چار جوان بغیر اطلاع کے غیر حاضر پائے گئے۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی دلنواز احمد نے کام میں غفلت کے پیش نظر اے ایس آئی سمیت ہوم گارڈ کے آٹھ اہلکاروں کو معطل کردیا۔

اسی دوران ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ ’شراب کی جانچ کے لیے اے ایس آئی سمیت ہوم گارڈ کے آٹھ جوان تعینات تھے جو وہاں موجود نہیں تھے'۔

مزید پڑھیں:کیمور کے متعدد گاؤں موبائل نیٹ ورک سے محروم

انہوں نے کہا کہ 'اے ایس آئی سنجیو کمار سنگھ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ نیز ہوم گارڈ کے چار جوانوں کو چھ ماہ کے لئے ڈیوٹی سے منع کردیا گیا ہے۔ جبکہ باقی چار ہوم گارڈ جوانوں کو ڈیوٹی سے محروم کرتے ہوئے واپس سمادشٹا بہار ڈیفنس ہوم، بھبھوا بھیج دیا گیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details