مہیندر سنگھ دھونی، وہ نام جس نے کرکٹ کی دنیا میں بھارت کے ہر خواب کو پورا کیا۔ انہوں نے امید دی کہ ہم ہر میچ جیتیں گے۔ خواہ کپتانی ہو یا ان کا کھیل۔ دھونی ہر جگہ پرفیکٹ ہیں۔ اسی لئے کہا جاتا تھا کہ انہونی کو ہونی کر دے اس کا نام دھونی ہے ، لیکن آج ایسا نہیں ہے دھونی ٹیم انڈیا سے باہر ہوگئے ہیں۔
دھونی کی شروعات
تو چلتے ہیں 15 سال پہلے۔ آپ سوچ رہے ہونگے ، آج دھونی کا ذکر کیوں؟ تو بتا دیں کہ 15 سال قبل دھونی نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری اسکور کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں اپنی دھاک جمائی۔ دھونی پاکستان کے خلاف تیسرے نمبر پر آئے اور 123 گیندوں میں 148 رنز بنائے۔ بھارت نے یہ میچ آسانی سے جیت لیا۔ اس کے بعد دھونی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
دھونی کا تیسرا نمبر
ویسے اگر دھونی کچھ بھی کرتے تو وہ مشہور اور کامیاب بھی ہوتے ، لیکن دھونی کی زندگی میں نمبر ایک اہم کردار رہا ہے۔ نمبر کے بارے میں بات کریں اور دھونی کا لکی نمر 7 ہے۔ دھونی 7 نمبر کی جرسی پہن کر کرکٹ کے میدان میں کھیلتے ہیں۔ ان کی زیادہ تر گاڑیوں کا نمبر 7 ہی ہے۔ اسی کے ساتھ ، وہ میدان پر 7 ویں پوزیشن پر بھی اترتے تھے ، لیکن گنگولی کا دیا 3 نمبر دھونی کے لئے کچھ زیادہ خاص تھا۔ نمبر 3 نے دھونی کو ہیرو بنایا تو ، اس 3 نمبر کے لیے بھارت ورلڈ کپ ہار گیا۔
بتادیں کہ دھونی کی شروعات بنگلہ دیش کے خلاف ہوئی تھی۔ دھونی نے اپنے پہلے چار میچوں میں 0،12،7،3 رنز بنائے ، جس کے بعد اس وقت کے کپتان سوراو گنگولی نے دھونی کو پاکستان کے خلاف تیسری بیٹنگ کیلئے بھیج دیا اور دھونی نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔
دھونی کے بلے سے نکلی ہر شاٹ گولی کی رفتار سے میدان کے باہر جارہی تھی۔ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد دادا تو چلے گیے۔ لیکن دھونی نے ان کی تیسری پوزیشن کا بہت استعمال کیا۔
دھونی کا سب سے زیادہ اسکور 183 ہے۔ سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے دھونی تیسری پوزیشن پر اترے۔ اس وقت راہول دراوڑ ٹیم کے کپتان تھے۔ دھونی تیسری پوزیشن پر آگئے اور انہوں نے دیوالی سے ایک دن پہلے چھوٹی دیوالی منالی۔ دھونی نے اس میچ میں 183 رنز بنائے تھے۔
بن گئے ٹیم کے کپتان