اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہیندر سنگھ دھونی نے سبکدوشی کا کیا اعلان - cricket news

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سبکدوشی کا اعلان کیا۔

mahendra singh dhoni
فائل فوٹو

By

Published : Aug 15, 2020, 8:11 PM IST

Updated : Aug 15, 2020, 9:32 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔

انسٹاگرام

حال ہی میں دھونی آئی پی ایل میں شرکت کے لئے چنئی میں اپنی ٹیم کے کیمپ سے جڑے تھے۔

اس سے قبل، مہندر سنگھ دھونی اور چنئی سپر کنگز کے ٹیم کے ان کے ساتھی کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے یو اے ای روانہ ہونے سے قبل پریکٹس کیمپ میں شرکت کے لئے جمعہ کو پہنچے تھے۔

ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں سنیچر سے شروع ہونے والے ایک ہفتے کے کیمپ کے علاوہ سریش رینا، دیپک چاہر، پیوش چاولا اور کیدار جادھو بھی پہنچ چکے ہیں۔

Last Updated : Aug 15, 2020, 9:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details