اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر:اسمبلی انتخابات سے قبل اے کے 47 سمیت دو ملزمین گرفتار

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل آتشیں اسلحہ سمیت ڈرگس کی ایک کھیپ کی برآمدگی نے محکمہ پولیس کو پریشان کردیا ہے۔

تین اے کے 47 کے ساتھ دو گرفتار

By

Published : Oct 1, 2019, 2:35 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:00 PM IST

پالگھر پولیس اور مقامی کرائم برانچ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کیا جن کے یہاں آتشیں اسلحہ سمیت کروڑوں روپیے کی مالیت کا ڈرگس برآمد کیا ہے۔

پالگھر ایس پی گورو سنگھ نے بتایا کہ ' ہمیں خبر ملی ہے کہ منور پولیس اسٹیشن کے چلہار پھاٹا کے ایک ڈھابہ پر ڈرگس اور اسلحہ فروخت کرنے کچھ ڈیلر آنے والے ہیں '۔

اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پالگھر پولیس اور مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے 'ہندوستان' نامی ڈھابہ پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تین اے کے 47 کے ساتھ دو گرفتار

اطلاعات کے مطابق ملزمین کے پاس سے حکومت کے ذریعے ممنوع ہتھیار تین اے کے 47، چار دیسی پستول 63،کارتوس کے علاوہ رسالے، 16 کلو ایفی ڈرین اور ڈی ایم ٹی نامی ڈرگس برآمد ہوئے۔

تفتیش کے دوران ان ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ان برآمد اسلحوں اور ڈرگس کو لیکر تفتیش کرنے میں مصروف ہےکہ الیکشن سے قبل برآمد ہونے والے ہتھیار اور ڈرگس کا مہاراشٹر کے اسمبلی الیکشن میں استعمال تو نہیں ہوگا؟

پولیس اور کرائم برانچ ٹیم مختلف زاویے سے اس پورے معاملے کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details