اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا اموات کی فہرست میں مہاراشٹر پہلے نمبر پر برقرار - کورونا سے اموات کی شرح

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں روزانہ اموات کی شرح میں بھی تیزی دیکھی جا ہی ہے۔

کورونا اموات کی فہرست میں مہاراشٹر پہلے نمبر پر برقرار
کورونا اموات کی فہرست میں مہاراشٹر پہلے نمبر پر برقرار

By

Published : Sep 17, 2020, 8:21 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے معاملے میں مہاراشٹر اب بھی نمبر ایک پر ہے اور یہ ملک کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد 474 مریضوں نے دم توڑا ہے۔ ملک کی باقی ریاستوں میں سو سے کم تعداد میں کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، 16 ستمبر کو ملک میں 1،132 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 83،000 سے بڑھ کر 83،198 ہوگئی ہے۔

وزارت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی شرح 3.0 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں اموات کی شرح 2.8 فیصد ، مہاراشٹرا میں 2.8 فیصد ، دہلی میں 2.1 فیصد ، مدھیہ پردیش میں 1.9 فیصد ، مغربی بنگال میں 1.9 فیصد ، جموں و کشمیر میں 1.6 فیصد ، تمل ناڈو میں 1.6 فیصد ، کرناٹک میں 1.6 فیصد ،اترپردیش میں 1.4 فیصد ، راجستھان میں 1.2 فیصد ، ہریانہ میں 1.0 فیصد ، جھارکھنڈ میں 0.9 فیصد ، آندھرا پردیش میں 0.9 فیصد ، تلنگانہ میں 0.6 فیصد ، بہار میں 0.5 فیصد ، اڈیشہ میں 0.4 فیصد ، کیرالہ میں 0.4 فیصد فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں 16 ستمبر کو سب سے زیادہ 474 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ اتر پردیش میں 86 ، پنجاب میں 78 ، آندھرا پردیش میں 64 ، مغربی بنگال میں 61 ، تمل ناڈو میں 57 اور کرناٹک میں 55 کورونا مریض دم توڑ چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 51لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 40لاکھ سے زائد افراد رو بہ صحت ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ سے تجاز کر گئی ہے۔ امریکہ (68لاکھ) کے بعد کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بھارت میں ہے۔ کورونا وائرس کے سبب اب تک پورے عالم میں 945988افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details