اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر میں ہنوز رہنما اصول جاری نہیں کیے گئے - مہاراشٹر حکومت نے لاک ڈاؤن

مہاراشٹر حکومت نے لاک ڈاؤن کے بارے میں ابھی تک نظر ثانی شدہ رہنما اصول جاری نہیں کیے ہیں۔

maharashtra has not yet issued guidelines
مہاراشٹر میں ہنوز رہنما اصول جاری نہیں کیے گئے

By

Published : May 31, 2020, 5:11 PM IST

مرکزی حکومت نے کووڈ 19 کے کنٹینمنٹ زونز میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔

تاحال مہاراشٹر حکومت کی جانب سے پابندیوں کے بارے میں رہنما اصول پر نظر ثانی کرنا باقی ہے۔

لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے 19 مئی کو جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق گاڑیوں کی بین ریاستی اور انٹرا اسٹیٹ نقل و حمل اور طبی عملہ اور طبی سامان کے حمل و نقل کی اجازت دی گئی تھی۔

  • مرکزی وزارت داخلہ کے نئے رہنما اصول:

مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ہفتے کے روز کہا کہ ملک میں آٹھ جون سے 'انلاک -1' شروع کیا جائے گا جس کے تحت ملک گیر لاک ڈاؤن میں بڑی حد تک نرمی کی جائے گی، جس میں شاپنگ کا آغاز بھی شامل ہے۔ اس میں مال، ریستوراں اور مذہبی مقامات شامل ہیں۔

اس کے مطابق ملک کے بدترین متاثرہ علاقوں میں 30 جون تک سخت پابندیاں عائد رہیں گی۔

  • سابقہ اصولوں میں ترمیم نہیں:

مہاراشٹرا کے ایک سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ 'ریاست کے ذریعہ ابھی 19 مئی کے رہنما خطوط میں ترمیم نہیں کی گئی ہے'۔

مرکز نے 30 جون تک کنٹینمنٹ زونز میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے اور ان کے اتحادی پارٹنر اور این سی پی کے صدر شرد پوار نے ہفتے کی رات تبادلہ خیال کیا۔

  • ریڈ زون میں کنٹیمنٹ زون:

ریاستی حکومت کے 19 مئی کے رہنما خطوط کے تحت اعلان کیا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ریاست کو ریڈ اور غیر ریڈ زون میں تقسیم کردیا گیا تھا اور ریڈ زون اور کنٹیمنٹ زون کی حد بندی کردی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details