مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا ہے کہ 'مہاراشٹر حکومت شرامک ٹرینز پر سیاست کر رہی ہے۔ تاحال 145 ٹرینز چلانے کا منصوبہ بنایا گیا، جس میں سے صرف دس فیصد ٹرین ہی چل سکی ہے'۔
- 'نامعقول منصوبہ بندی'
سماجی رابطہ عامہ کے ذرائع ٹویٹر پر وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا کہ 'مہاراشٹر سے شروع ہونے والی شرامک اسپیشل ٹرینز ریاست کی مناسب تیاریوں کے فقدان کی وجہ سے ناکام رہی ہیں'۔
- سفر کی سہولیات:
گزشتہ کچھ دن سے مہاراشٹر حکومت اور انڈین ریلوے کے مابین لفظی نوک جھوک جاری ہے۔ اس دوران نیشنل ٹرانسپورٹر نے ریاست پر مہاجر مزدورں کے معاملے پر سیاست کرنے کی بات کہی اور کہا کہ ریاستی حکومت ٹرینز میں سفر کی سہولیات کے باوجود مسافروں کو اجازت نہیں دی گئی۔
مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا ہے کہ 'منگل کی شام چھ بجے تک مہاراشٹر سے 145 میں سے 85 ٹرینیں چلنی تھیں۔ جن میں سے صرف 27 ہی چل سکی'۔
- 'ہماری مدد کریں'