اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹرکے گورنر نے 'ماتوشری' میں ڈنر کیا

مہاراشٹرکے گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے بدھ کے روز یہاں ریاست کے وزیراعلی اودھوٹھاکرے کی نجی رہائش گاہ 'ماتوشری' پرجاکروزیراعلی کے اہل خانہ کے ہمراہ رات کا کھانا ڈنرکیا۔

مہاراشٹرکے گورنربھگت سنگھ کوشیاری
مہاراشٹرکے گورنربھگت سنگھ کوشیاری

By

Published : Jan 3, 2020, 3:18 PM IST

ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ گورنرنےادھوٹھاکرے اورانکی اہلیہ رشمی ٹھاکرے کوصبح ناشتے پرمدعوکیا تھا نیزآج گورنرکی ماتوشری میں کی گئی ضیافت اس کاایک تبادلہ تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دس برسوں میں شایدیہ پہلاواقع ہے جب ریاستی گورنرنے کسی کی نجی رہائش میں جاکردعوت کھائی ہو۔اس سے قبل سابق وزیراعلی دیوندرفرنویس کے گھر اس وقت کے گورنرسی وی راؤنے انکی کم سن بچی کی عیادت کی تھی جوکہ ایک حادثےکاشکارہوگئی تھی۔

فوری طورپراس بات کاعلم نہیں ہوسکاکہ ادھوٹھاکرے اورانکی اہلیہ نے ڈنرمیں کیاڈیشس دستیاب کرائی تھی لیکن سبزی خورگورنرکوشیاری اپنے آبائی وطن کی کھچڑی کے شوقین ہیں۔

سیاسی حلقوں کاکہناہے کہ وزیراعلی اورگورنرکے درمیان ہوئی اس ضیافت اور’’ڈنرڈپلومیسی‘‘ کا آغازہواہے اور وہ تمام اختلافات کوبھول گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details