اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر : سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

ریاست مہاراشٹر کے پونے-بنگلورو قومی شاہراہ پر اپاچی کے قریب کوگونلی پھٹا میں ایک ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی، اس حادثے میں دو کی موت جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jan 25, 2020, 3:24 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:06 AM IST

پولیس نے بتایا کہ 'ہلاک ہونے والوں کی شناخت جراگ نگر رہائشی سورج سلطان (35) اور شريا لاگو (77) کے طور پر ہوئی ہے'۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت آیا جب یہ لوگ جمعہ کی رات کرناٹک کے تاونڈی گھاٹ سے کسی کی آخری رسومات میں شامل ہوکر واپس آ رہے تھے۔

زخمیوں کی شناخت جراگ نگر رہائشی انیش نتن سالوے (38)، آریہ کیدار کلکرنی (9)، امرتا نتن سالوے (33)، مینا سبھاش سلطان، سمیدھا وجے كمارلاگو اور جے سنگھ ساکن ستیش پنڈت کے طور پر ہوئی ہے اور ان سب کو كشترپتی پرملا راجے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور تحقیقات کی جاری ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details