مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو ایک خط لکھ کر پول پینل سے ریاستی قانون ساز کونسل کی خالی ہونے والی نو نشستوں پر انتخابات کروانے کی درخواست کی ہے، جسے کورونا وائرس وبائی امراض کے پیش نظر ای سی آئی نے ملتوی کردیا ہے۔
کوشاری کا الیکشن پولنگ پینل سے انتخابات کے انعقاد کی درخواست اس وقت دی گئی، جب ریاستی کابینہ کی جانب سے گورنر کوٹے کے ذریعہ ریاستی مقننہ کے ایوان بالا کے لئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو نامزد کرنے کی دو سفارشات سامنے آئی تھی۔ انہیں 27 مئی تک مقننہ کے کسی بھی ایوان میں منتخب ہونا ہے۔