بھارتی محکمہ موسمیات مرکز کے مقامی ڈائرکٹر جیانتا سرکار نے آج بتایا کہ فی الحال گجرات کے بیروال ساحل سے 640 کلومیٹر جنوب میں موجود 'مہا'طوفان 6 نومبر سے اپنی سمت بدل کر گجرات کی ساحل کی جانب بڑھ کرساحل سے ٹکراسکتا ہے۔
اس دوران ہوا کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اوراس کے اثر سے تیز گردابی بارش ہوسکتی ہے۔ ایسا ہی جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے ساحلی علاقوں میں بھی ہوسکتا ہے۔