مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں دانش ٹورس اینڈ ٹریولس کے مالک نے ٹراویل ایجنسی کو دھوکہ دینے کے الزام میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور رکن پارلیمان محمد اظہرالدین کے خلاف 20 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔
اظہرالدین کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج - danish tours and travels
اورنگ آباد کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین سمیت دو دیگر افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔
![اظہرالدین کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج ایف آئی آر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5805503-312-5805503-1579711278724.jpg)
ایف آئی آر
ٹراویل ایجنسی کے مالک کے مطابق سابق کپتان نے بیرون ملک کے سفر کے لیے اورنگ آباد کے دانش ٹور اینڈ ٹراویلز کی طرف سے ٹکٹ بک کرائے گئے تھے لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے بقایا رقم ادا نہیں کی گئی اور ہر وقت ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کی وجہ سے دانش ٹور اینڈ ٹراویلس کے مالک نے تنگ آکر سٹی چوکی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔
اظہرالدین کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج
اظہر الدین سمیت دیگر دو لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی متعدد دفعات 420، 406، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 1:37 AM IST