جہاں ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعلی سے لے کر وزراء اور کارکن تک کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں وہیں اندور حلقے کے رکن اسمبلی اور موجودہ وزیر تلسی سلاوٹ بھی کورونا سے متاثر ہوگئے تھے جو علاج کے بعد آج صحتیاب ہو کر گھر لوٹے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر تلسی سلاوٹ کورونا سے صحت یاب
مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 157 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ریاست کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا اندور کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ وہی تلسی سلاوٹ ہیں جو کمل ناتھ حکومت میں وزیر صحت تھے مگر جب بھارتی جنتا پارٹی نے کمل ناتھ حکومت کو ڈرامائی انداز میں اقتدار سے باہر کیا تھا اس میں ان کا اہم رول تھا بھارتیہ جنتا پارٹی نے خوش ہو کر ان کو وزیر کے عہدے سے نوازا ہے۔
اب ان کے حلقے میں ضمنی انتخاب ہونا ہے جس کو بھارتی جنتا پارٹی جیتنا چاہتی ہے ہے اس لیے یوم آزادی کا دن بطور الیکشن کے طور پر منایا جارہا ہے اب دیکھنا ہے وزیر ان کے حلقوں میں ہونے والے جلسوں میں شریک ہوتے ہیں یا سماجی فاصلہ رکھتے ہیں۔