اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جنتر منتر پر کسانوں کا احتجاج - دہلی میں کسانوں کا احتجاج

مدھیہ پردیش میں سیلاب کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں تباہ و برباد ہوگئیں، جن کی امداد کے لیے جو فنڈ ملنا تھا اسے مرکزی حکومت نے روک دیا ہے۔

جنتر منتر پر کسانوں کا احتجاج

By

Published : Oct 3, 2019, 5:30 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر کسانوں نے فصلیں برباد ہونے اور معاوضہ نہ ملنے کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے روکے گئے فنڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جنتر منتر پر کسانوں کا احتجاج

ریاست مدھیہ پردیش کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت ہونے کہ وجہ سے 32 ہزار 171 کروڑ روپے کے فنڈ کی کٹوتی کی ہے۔

اس احتجاجی مظاہرہ کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت مدھیہ پردیش کے فنڈ کو جاری کرے تاکہ ریاست کی عوام کو اس کا حق مل سکے۔

واضح رہے کہ حکومت سیلاب جیسی قدرتی آفات سے مسلسل جوجھ رہی ہے اس وقت مدھیہ پردیش کی عوام کو امداد کی ضرورت ہے ایسے میں اگر مرکزی حکومت ریاست کا فنڈ ریلیز کر دیتی ہے تو اس سے لاکھوں افراد کی مدد کی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details