اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شیوراج کی کابینہ میں کون سے نئے چہرے ہوں گے شامل؟ - cabinet extended in madhya pardesh today

سندھیا خیمے کے نو وزراء آج عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے جبکہ تین دیگر جو کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں انہیں بھی حلف دلایا جائے گا۔

شیوراج سنگھ چوہان کی کابینہ کن وزارء کی حلف برداری
شیوراج سنگھ چوہان کی کابینہ کن وزارء کی حلف برداری

By

Published : Jul 2, 2020, 9:31 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی کابینہ میں آج توسیع ہونے جا رہی ہے، اس میں شیوراج سنگھ چوہان کے گزشتہ کابینہ کے اہم چہرے سینئر رکن اسمبلی اور سابق وزیر گوپال بھارگو، بھوپیندر سنگھ، یشودھرا راجے سنگھ، وجے شاہ کے ساتھ نئے چہروں کو بھی موقع دیے جانے پر فیصلہ ہوگیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کی پرانے چہروں میں پارس جین، گوری شنکر بی بھسین، رام پال سنگھ، راجیندر شکلا، سنجے پاٹھک، جلام سنگھ پٹیل اور سریندر پٹواری کے ناموں پر فیصلہ نہیں ہوپایا ہے لہذا ان ناموں پر دیر رات تک کشمکش جاری رہا-

28 وزیر بنائے جانے اور پانچ وزیر پہلے سے ہی ہونے کے بعد اب کابینہ میں صرف ایک سیٹ ہی خالی رہے گی، ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی سیٹوں کے لحاظ سے وزیراعلی کی کابینہ میں 34 وزراء ہی ہو سکتے ہیں-

بھارتیہ جنتا پارٹی کے 16 ان میں 7 پرانے اور 9 نئے چہروں کو موقع ملے گا-

  • گوپال بھارگو، بھوپیندر سنگھ، یشودھرا راجے سندھیا، وجے شاہ، جگدیش دیوڑا، بھوپیندر پرتاب سنگھ، وشواس سارنگ، پریم سنگھ پٹیل، اندر سنگھ پرمار، اوشا ٹھاکر، اوم پرکاش سکلیجہ، بھارت سنگھ کشواہا، رام کشور کاورے، موہن یادو، اروند بھدوریا، رام کھلاون پٹیل

سندھیا گروپ سے 9 اور کانگریس سے بی جے پی میں آئے تین رہنما وزیر بنیں گے-

  • مہیندر سنگھ سیودیہ، پروبھو رام چودھری، پردھومن سنگھ تومر، امارتی دیوی، راج وردھن سنگھ، او پی ایس دوریا، گراج ڈنڈویا، سوریش دھاکڑ، بر جیند سنگھ یادو، بسا ہو لال سنگھ، ہر دیب سنگھ ڈانگ اور اندل سنگھ کسانہ کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ شیو راج حکومت کی کابینہ میں توسیع آج

کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے تین رہنما۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details