اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیٹ امتحان میں معاذ نے ضلع بھر میں اول مقام حاصل کیا - اتراکھنڈ کے کاشی پور علاقے کے باشندہ

گزشتہ دنوں مقابلہ جاتی امتحان نیٹ کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں مختلف ریاستوں اورعلاقوں کے طلبا نے شرکت کی تھی اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، اسی میں معاذ بھی ہیں جنہوں نے اترا کھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں نیٹ کے مقابلہ جاتی امتحان میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

نیٹ امتحان میں معاذ نے ضلع بھر میں اول مقام حاصل کیا
نیٹ امتحان میں معاذ نے ضلع بھر میں اول مقام حاصل کیا

By

Published : Oct 19, 2020, 1:07 PM IST

Updated : Oct 19, 2020, 2:07 PM IST

اتراکھنڈ کے کاشی پور علاقے کے باشندہ سعید احمد خان کے بیٹے معاذ خان نے نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے نہ صرف خاندان کا نام روشن کیا ہے بلکہ ضلع بھر میں بھی اس کی ستائش کی جا رہی ہے۔

نیٹ امتحان میں معاذ نے ضلع بھر میں اول مقام حاصل کیا

ہومیو پیتھک کے پیشے سے وابستہ ڈاکٹر سعید احمد کا خواب تھا کہ وہ اپنے تین بیٹوں میں سے ایک کو قابل ڈاکٹر بنائیں گے، معاشرے اور ملک کے ایسے کمزور طبقے کے لوگوں کی خدمت کریں گے جو اچھے علاج سے قاصر ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے بچوں کی تعلیم پر سخت محنت کی اور انہیں اچھی تعلیم سے آراستہ کرایا، انہوں نے اپنے بیٹے کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل کرایا جہاں ان کا بڑا بیٹا معاذ خان نے اپنے والد کا خواب پورا کیا اور نیٹ کے امتحان میں 646 نمبر حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس نے اتراکھنڈ کے کومون میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب آفتاب سمیت دیگر ٹاپرز کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

معاذ خان نے نیٹ میں 646 نمبرات حاصل کیے، ای ٹی وی سے بات چیت میں معاذ خان نے بتایا کہ علم ہی انسان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے، جو ہر خواہش کو سانچے میں ڈھال سکتا ہے، میری اور میرے والدین کی خواہش رہی ہے کہ میں ایک قابل ڈاکٹر بن کر غربا و مساکین اور قوم کی مدد کروں۔ معاذ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ بہت جلد اس مقام پر پہنچے گا اور عوام کی خدمت کرے گا۔

Last Updated : Oct 19, 2020, 2:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details