اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لکھنو میں ہولی کا رنگ پھیکا کیوں ہے؟ - بھارتی فلموں

یوں تو پورے بھارت میں ہولی کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن نوابوں کے شہر لکھنو کی ہولی سب سے الگ ہوتی ہے۔

لکھنو میں ہولی کا رنگ پھیکا کیوں ہے؟

By

Published : Mar 20, 2019, 5:45 PM IST

لکھنؤ میں واجد علی شاہ کے زمانے سے ہی ہندو مسلم مل کر ہولی کا تہوار مناتے آرہے ہیں۔ نوابی دور میں ہندو مسلم ایک ساتھ مل کر ہولی کھیلتے تھے اور بھائی چارگی کا پیغام دیتے تھے۔ یہ روایت اب بھی برقرار ہے لیکن اس بار ہولی کے بازار میں وہ رونق نظر نہیں آرہی ہے جو پہلے ہوا کرتی تھی۔

لکھنو میں ہولی کا رنگ پھیکا کیوں ہے؟

ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ کے چوک علاقے پر دوکانداروں اور خرید داروں سے اس تعلق سے گفتگو کی۔ دکاندار دھیرج کا کہنا تھا کہ اس بار بازار پہلے جیسا نہیں ہے۔ کیونکہ اس بار رنگ، پچکاری وغیرہ گذشتہ سال کے مقابلے کافی مہنگا ہو گیا ہے۔

اپنے بچوں کے لیے رنگ و پیچکاری خریدنے اپنے شوہر کے ساتھ آئیں شبھا دویدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مہنگائی کی وجہ سے ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہمارا بجٹ پہلے سال کے برابر ہے، لیکن اب مہنگائی کی وجہ سے سامان زیادہ اپنے بچوں کو نہیں دلوا پائیں گے۔

دکاندار دھیرج نے بتایا کہ ہماری دکان میں بھارت میں بنی ہوئی پچکاریاں ہیں، اس کے علاوہ چین سے بھی منگوائے ہوئے سامان ہیں۔کچھ تنظیمیں لوگوں کو چین کے سامان خریدنے سے منع کر رہے ہیں، اس کا بھی اثر بازار پر دکھ رہا ہے۔

ہولی کا تہوار بھارت میں صدیوں سے منایا جاتا رہا ہے ۔ بھارتی فلموں میں بھی ہولی کے بہت سارے نغمے آج بھی مقبول ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details