گھنٹہ گھر کے پاس آج شام اچانک چند افراد کے درمیان کچھ تنازعہ ہو گیا جس کے بعد ایک مقامی وکیل نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ہوائی فائرنگ کردی جس سے پورے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔
لکھنؤ: گھنٹہ گھر کے عقب میں ہوائی فائرنگ، افواہوں کا بازار گرم
لکھنؤ کے گھنٹہ گھر کے پاس شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے لیکن اس واقعہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شوشل میڈیا میں یہ خبر گردش کرنے لگی کہ احتجاج میں فائرنگ کی گئی ہے جو بالکل بے بنیاد بات ہے۔
اس تعلق سے لکھنؤ پولیس کمشنر سجیت پانڈے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس جھگڑے کا لکھنؤ کے گھنٹہ گھر کے پاس جاری سی اے اے مخالف خواتین کے مظاہرے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ ٹھاکر گنج تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چند لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور فائرنگ کے بعد شوشل میڈیا میں یہ خبر گردش کرنے لگی کہ احتجاج میں فائرنگ کی گئی ہے جو بالکل بے بنیاد بات ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 8:04 AM IST