اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لکھنئو: ڈیفنس ایکسپو کی جھلکیاں - ملک کو دفاعی شعبے میں خودکفیل بنانے کے عزم

وزیر اعظم نریندر مودی نے دوپہر 2 بجے ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خاص طور سےموجود رہے۔ پانچ دنوں تک چلنے والے ایکسپو کے پہلے دن 39ممالک کے وزرائے دفاع اپنی موجودگی درج کرارہے ہیں۔ ایکسپو میں امریکہ، روس اور برطانیہ سمیت 70 ممالک سے تقریبا 165 کمپنیاں اپنے آلات کی نمائش کریں گی۔ ایکسپو میں ایک ہزار سے زیادہ نمائش کار حصہ لے رہے ہیں۔

لکھنئو: ڈیفنس ایکسپو کی جھلکیاں
لکھنئو: ڈیفنس ایکسپو کی جھلکیاں

By

Published : Feb 5, 2020, 6:05 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:15 AM IST

ملک کو دفاعی شعبے میں خودکفیل بنانے کے عزم کے ساتھ ایشیا کے سب سے بڑے 'ہتھیار میلے'ڈیفنس ایکسپو۔2020 کا آغاز بدھ کو نوابوں کے شہر لکھنؤ میں ہوا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دوپہر 2 بجے ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خاص طور سےموجود رہے۔

لکھنئو: ڈیفنس ایکسپو کی جھلکیاں

پانچ دنوں تک چلنے والے ایکسپو کے پہلے دن 39ممالک کے وزرائے دفاع اپنی موجودگی درج کرارہے ہیں۔ ایکسپو میں امریکہ، روس اور برطانیہ سمیت 70 ممالک سے تقریبا 165 کمپنیاں اپنے آلات کی نمائش کریں گی۔ ایکسپو میں ایک ہزار سے زیادہ نمائش کار حصہ لے رہے ہیں۔

دنیا کے چار سب سے بڑے دفاعی آلات کو برآمد کرنے والے ملک کی فہرست میں شامل بھارت کے جنگی طیارے 'تیجس' سمیت دیگر ملک میں ہی بنائے جانے والی دفاعی آلات کاجوہردکھانے کو تیار ہے۔مرکزی حکومت نے بجٹ۔2020۔21 میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپئے کےہتھیار خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ملک کو دفاعی شعبے میں خودکفیل بنانے کی مرکز منشا کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایکسپو کےکرٹین ریزر تقریب میں کہا تھا' بھارت لمبے عرصے تک دفاعی سازوسامان کے لئے دوسروں پر منحصر رہا ہے۔اور دفاع آلات کو درآمد کرتا رہا ہے۔ہم بھارت کو ڈیفنس مینوفیکچرنت ہب کے طور پر تیارکررہے ہیں۔ ڈیفنس ایکسپو اس کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ ایکسپو اترپردیش میں دفاعی شعبے میں سرمایہ کاروں کو مائل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا رام مندر ٹرسٹ کے قیام کا اعلان

افتتاحی تقریب میں بری فوج اور فضائیہ کے جانبازوں نے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔وزیر اعظم تقریبا تین گھنٹے یہاں قیام کیا اور دوران وہی ڈیفنس ایکسپو میں یوپی پویلین اور انڈیا پویلین کا دورہ کیا۔ایکسپو کے دوران فرانس میں بنایا گیا رافیل،امریکہ کا جدید ایف 35 لکھنؤ میں آسمانوں میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ایکسپو کا مقصد دفاعی شعبے میں تکنیکی معلومات کو ایک دوسرے سے شئیر کرنا اور پرائیویٹ و سرکاری انٹرپرائزز کے لئے بے شمار مواقع دستیاب کرنا ہے۔آنے والے دو دنوں میں اس ضمن میں سمینار منعقد ہوں گے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details