اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایل پی جی گیس: فی سیلینڈر 144 روپئے کا اضافہ

انڈین آئل کے مطابق دہلی میں دام بڑھنے کے بعد ایک سیلینڈر کی قیمت دہلی میں 858 روپئے 50 پیسے، کلکتہ میں 896 روپئے، ممبئی میں 829 روپئے 50 پیسے جبکہ چیننئی میں 881 روپئے فی سیلینڈر ہو گئی ہے۔ وہیں سب سے زیادہ قیمت کا اضافہ کلکتہ میں دیکھا گیا جہاں فی سیلیڈر 149 روپئے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایل پی جی گیس
ایل پی جی گیس

By

Published : Feb 12, 2020, 1:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:12 AM IST

انڈین آئل نے نان سبسیڈائزڈ ایل پی جی سیلینڈرز کے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد چاروں میٹرو شہروں میں کم از کم 144 روپئے فی سیلینڈر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے رواں برس ایک جنوری کے بعد سے ایل پی جی کے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا تھا۔

انڈین آئل کے مطابق دہلی میں دام بڑھنے کے بعد ایک سیلینڈر کی قیمت دہلی میں 858 روپئے 50 پیسے، کلکتہ میں 896 روپئے، ممبئی میں 829 روپئے 50 پیسے جبکہ چیننئی میں 881 روپئے فی سیلینڈر ہو گئی ہے۔ وہیں سب سے زیادہ قیمت کا اضافہ کلکتہ میں دیکھا گیا جہاں فی سیلیڈر 149 روپئے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین آئل ایل پی جی کے خوردہ سپلائی معاملے میں اس برانڈ کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس وقت صارفین ایل پی جی بازار کی قیمتوں پر ہی خرید رہے ہیں۔ تا ہم حکومت کے جانب سے ملنے والی 12 سبسیڈازئڈ 12 سیلینڈر کے لئے ادا کی جانے والی سبسڈی کے رقومات کو سیدھے سارفین کے بینک کھاتے میں بھیجا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کو سبسڈی کے طور پر ملنے والا پیسا عالمی بازار میں گیس کی قیمتوں پر منحصر ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details