اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بجنور: لوَ جہاد کے معاملے میں ایک اور مسلم نوجوان گرفتار - مسلمان نوجوان

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کی پولیس نے گذشتہ 20 دسمبر کی رات ایک مسلم نوجوان کو ایک نابالغ دلت لڑکی کو جھانسا دے کر پھنسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بجنور پولیس نے اب تک اس طرح کے دو مقدمے درج کئے ہیں۔ گرفتاری کے اس تازہ معاملے میں خود متاثرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ یہ محض مسلم نوجوانوں کے خلاف ایک پروپیگنڈہ ہے، پولیس صرف مسلم نوجوانوں کو پریشان کرنے اور سماج میں ان کی غلط شبیہ بنانے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔

لوو جہاد قانون: مسلم نوجوانوں کی شبیہ خراب کرنے کی ایک سازش
لوو جہاد قانون: مسلم نوجوانوں کی شبیہ خراب کرنے کی ایک سازش

By

Published : Dec 24, 2020, 4:09 PM IST

Updated : Dec 24, 2020, 8:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے دھام پور کے ایک گاؤں بیر کھیڑا چوہان سے متصل نصیر پور کے رہنے والے ایک نوجوان سونو عرف ثاقب گذشتہ 20 دسمبر کو اپنے ایک دوست کی برتھ ڈے تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔ اسی برتھ ڈے تقریب میں دلت طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک نابالغلڑکی بھی موجود تھی، پارٹی سے گھر لوٹتے وقت گاؤں کے کچھ لڑکوں نے مذکورہ لڑکی کو راستے میں روک لیا۔

بجنور: لوَ جہاد کے معاملے میں ایک اور مسلم نوجوان گرفتار

گاؤں کے پردھان نے اس تعلق سے بتایا کہ' لڑکی رات کے تقریبا دس بجے پارٹی میں شرکت کے بعد جب اپنے گھر لوٹ رہی تھی تبھی محلے کے کچھ لڑکوں نے اسے گھیر لیا، لڑکی سے دیر رات گھر لوٹنے کے بابت سوال و جواب بھی کیا، لڑکی نے برتھ ڈے پارٹی سے متعلق انہیں بتایا تاکہ اس کی صداقت پر انہیں یقین آجائے، ساتھ میں لڑکی نے سونو عرف ثاقب جو اس پارٹی میں شرکت کر رہا تھا اس کی بابت بھی انہیں معلومات فراہم کرائیں، جس کے بعد ان لڑکوں نے بذریعہ فون ثاقب کو وہاں بلوا لیا اور پولیس کو بھی فون کرکے اس معاملے سے آگاہ کیا اور انہیں بھی وہاں بلا لیا'۔

موقع پر پہنچی پولیس نے فوراً ہی سونو عرف ثاقب کو حراست میں لے لیا اور اسے تھانے لے کر چلی آئی۔ مذکورہ لڑکی کے والد کی تحریر پر پولیس نے سونو عرف ثاقب پر 20 دسمبر 2020 کی شب تبدیلی مذہب قانون 2020 کی مختلف دفعات کے تحت' لو جہاد' کا مقدمہ درج کرلیا اور پھر سونو عرف ثاقب کو جیل بھیج دیا۔

اس واقعے کے تعلق سے دلت لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ' اس رات گاؤں مین چوری کی واردات ہوئی تھی، گاؤں میں کچھ بیٹریوں کی چوری ہوئی تھی۔ دیر رات گھر لوٹنے کے سبب گاؤں کے ہی کچھ لڑکوں نے لڑکی کو چور سمجھ کرپکڑ لیا تھا اور سونو عرف ثاقب وہاں بعد میں آیا، بلکہ اسے فون کرکے بلایا گیا۔ لہذا تبدیلی مذہب اور لو جہاد جیسا کوئی معاملہ ان دونوں کے درمیان ہے ہی نہیں۔

مزید پڑھیں:یوپی میں 'لو جہاد' منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے مداخلت کا مطالبہ


وہیں دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ' سونو عرف ثاقب نے اپنا نام بدل کر نابالغ دلت لڑکی کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا اور اسے اغوا کر کے کہیں لے جانے کی کوشش کرر ہا تھا، ان سارے معاملات کے پیش نظر پولیس نے سونو عرف ثاقب کو حراست میں لیا اور تبدیلی مذپب اور لو جہاد جیسے سنگین جرم کی پاداش میں مختلف دفعات کے تحت اس پر مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔

Last Updated : Dec 24, 2020, 8:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details