لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں کہا کہ بدھ کو ایوان کی کاروائی شام چھ بجے شروع ہوگی۔'
ذرائع کے مطابق 'ایوان کی کاروائی کل ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی جائے گی۔
لوک سبھا مانسون سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو ہوا تھا اور یکم اکتوبر تک چلنا تھا لیکن کووِڈ 19 کے پیش نظر گذشتہ بجٹ سیشن کی طرح موجودہ سیشن میں بھی وقت سے پہلے ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ مانسون سیشن کے دوران بھی کئی اراکین پارلیمنٹ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 'مزدور قوانین سے متعلق تین بل پر راجیہ سبھا میں بحث کے لیے مکمل وقت مہیا کروانے کے مقصد سے لوک سبھا کا اجلاس شام چھ بجے سے بلایا جائے گا۔ حکومت نہیں چاہتی کہ اس پر کسانوں سے متعلق بل کی طرح مزدور بل کو بھی جلد بازی میں پاس کروانے کا الزام عائد ہو۔ لوک سبھا نے ان تینوں بل کو آج ہی پاس کر دیا ہے۔
پارلیمنٹ کے موجودہ مانسون سیشن میں کووِڈ 19 کے پیش نظر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاس کا وقت مختلف رکھا گیا ہے۔ دونوں ایوانوں کے چیمبرز اور گیلریز میں لوک سبھا کے اراکین کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ سماجی دوری کے ساتھ ایوان کی کاروئی چلائی جا سکے۔
سیشن کے پہلے دن 14 ستمبر کو لوک سبھا کا اجلاس صبح نو بجے سے اور راجیہ سبھا کا اجلاس دوپہر تین بجے سے تھا۔ بعد ازاں 15 ستمبر سے راجیہ سبھا کا وقت صبح نو بجے سے دوپہر بعد ایک بجے تک اور لوک سبھا کے اجلاس کا وقت تین بجے سے شام سات بجے تک طے کیا گیا تھا۔