ملک میں پیر کے روز سے لاک ڈاؤن میں کچھ ڈھیل دی جائے گی جس کے سبب لوک سبھا سیکریٹریٹ نے اپنے عہدیداروں کو دفتر میں جانے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھنے کو کہا ہے۔
سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک ہدایت کے مطابق کسی بھی دن صرف 33 فیصد اسٹاف کو ہی دفتر میں جمع ہونے کی اجازت ہوگی اور اسٹاف کے ممبران کو ایک دوسرے سے کم سے کم 6 فٹ کی دوری پر بیٹھنا لازمی ہوگا۔
ہدایت نامے میں لکھا گیا ہے کہ عہدیدار لازمی طور پر ماسک پہنیں، دوپہر کے کھانے کے وقت بھیڑ میں جمع ہونے سے گریز کریں اور عوامی مقامات پر تھوکنا ممنوع ہے۔
اسٹاف ممبروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا کھانا اور پانی لے کر آئیں کیونکہ کینٹین بند رہے گی۔ مزید برآں انہیں بیک وقت دوپہر کے کھانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کوریڈور میں اکٹھا ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
خواتین عملہ کے ممبران جن کے پاس 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچے ہیں وہ حکام سے اجازت لینے کے بعد گھر سے ہی کام کرسکتی ہیں۔
پانچ سال سے کم عمر کے بچے رکھنے والی خواتین افسران اور بہت دور رہنے والی خواتین جن کے پاس آمد و رفت کے لیے اپنا کوئی انتظام نہیں ہے وہ بھی گھر سے کام کرنے کی منظوری لے سکتی ہیں۔
حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ وہ عہدیدار جو خود کو بیمار محسوس کر رہے ہیں اور خود کو خود سے الگ رکھنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہیں تو یہ ان کے اپنے مفاد میں اور بڑے پیمانے پر عوامی مفاد میں ہوسکتا ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ "جوائنٹ سکریٹری یا اس سے اوپر کے عہدے کے تمام افسران تمام کام کے دنوں میں اپنے دفتر میں حاضر ہوں گے جبکہ روٹیشنل ڈیوٹی کی بنیاد پر ڈائریکٹر سے ڈپٹی سکریٹری اور اس کے مساوی افسران اس دفتر میں حاضر ہوں گے جیسا کہ ان کے متعلقہ ایڈیشنل سکریٹری یا جوائنٹ سکریٹری نے فیصلہ کیا ہے"۔
اس میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈپٹی سکریٹری کے درجے سے کم افراد کام کی مقدار کے حساب سے دفتر میں حاضر ہوں گے۔
تمام فائلوں کی نقل و حرکت ای-آفس میں الیکٹرانک موڈ کے ذریعے ہوگی سوائے بہت ہی ضروی اور فوری فائلوں کے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سکریٹریٹ سے دور دراز مقامات پر رہائش پذیر یا کنٹینمنٹ زون کے آس پاس کے رہائشی اہلکار گھر سے کام کرنے کی اجازت حاصل کریں گے۔
دریں اثنا ، کوئی بھی عہدیدار جو آفس میں جاتے ہوئے بیمار محسوس ہوتا ہے وہ اجازت حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر دفتر کے احاطے سے نکل سکتا ہے اور فوری طبی امداد حاصل کرسکتا ہے۔ سکریٹریٹ کے تمام عملے کے ممبروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اروگیہ سیتو موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔