اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کاروائی میں تیسرے دن بھی خلل

بجٹ اجلاس کے تیسرے دن بھی لوک سبھا میں کسانوں کے معاملے پر حزب اختلاف کے اراکین کا احتجاج جاری رہا جس کی وجہ سے آج بھی وقفہء سوالات نہیں ہو سکا۔

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کاروائی میں تیسرے دن بھی خلل
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کاروائی میں تیسرے دن بھی خلل

By

Published : Feb 4, 2021, 7:00 PM IST

لوک سبھا کے بجٹ اجلاس کے تیسرے روز لگاتار کسانوں کے معاملے پر حزب اختلاف کے ممبران نے ہنگامہ جاری رکھا، جس کی وجہ سے آج بھی وقفہ سوالات نہیں ہوسکا۔ شام 4 بجے اسپیکر اوم برلا نے وقف سوال شروع کردیا اور بی جے پی کے رمیش بدھوڑی کا نام سوالات کرنے کے لئے پکارا گیا۔ دوسری طرف ایوان کے وسط میں آکر حزب اختلاف کے ممبران نے زرعی اصلاحات کے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

نعرے بازی کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اس محکمہ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ مسٹر بدھوڑی جنہوں نے معذور افراد کی سہولت سے متعلق سوالات کئے تھے ۔اپوزیشن ممبران سے کہا کہ وہ معذور افراد کی دلچسپی کے بارے میں سوالات اٹھائیں اور ایوان میں خلل نہ ڈالیں۔

جب دو سوال ہونے کے بعد نعرہ بازی بند نہیں ہوئی اسپیکر برلا نے تب اپوزیشن ممبران سے کہا کہ وقفہ سوالات اپوزیشن کے لئے بہت اہم ہے۔ اس میں حکومت عوامی دلچسپی کے موضوعات پر ردعمل ظاہر کرتی ہے۔ لہذا ، وقفہ سوالات میں خلل نہیں ہونا چاہئے۔ لیکن حزب اختلاف کے ممبروں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی چار بجے تک ملتوی کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details