اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس کی تیسری فہرست جاری - Uttar Pardesh

ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی پارٹیوں کی گہما گہمی شروع ہوچکی۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 16, 2019, 8:42 AM IST

Updated : Mar 16, 2019, 9:41 AM IST

کانگریس کی تیسری لسٹ میں اتر پردیش کے بارہ بنکی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے قدآور رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ پی ایل پنیا کے بیٹے تنوج پنیا کو ٹکٹ دیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاست آسام کے کریم گنج سے سوروپ داس کو سلچر سے سشمتا دیو کلیابور سے سینیئر رہنما ترون گگوئی کے بیٹے گورو گگوئی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے اپنی تیسری لسٹ میں 18 امیدواروں کے ناموں کو اعلان کیا ہے، جس میں ریاست آسام کی پانچ، تلنگانہ کی آٹھ، میگھالیہ کی 2 ناگا لینڈ اور سکیم کی ایک ایک سیٹیں شامل ہیں۔

جبکہ ریاست اترپردیش میں ایک ہی نشست بارہ بنکی سیٹ سے سینیئر رہنما پی ایل پنیا کے بیٹے تنوج پنیا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

کانگریس نے میگھالیہ کی شیلانگ سیٹ سے وسینٹ پالا کو تورا سیٹ سے ڈاکٹر مکل سنگما کو اور سکیم کی بھرت بیسنیٹ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

ساتھ ہی ریاست تلنگانہ کی 17 سیٹوں میں عادل آباد سے رمیش راتھوڑ پیڈاپلی سے اے چندراشیکھر، کریم نگر سے پونم پربھاکر، ظہیرآباد سے مدن موہن راؤ، میدک سے گلی انیل کمار، ملکا جاگیری سے اے ریونت ریڈی، چیوڑلہ سے کونڈا ویشویشور ریڈی اور محبوب آباد سے پوریکا بلرام نائک کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کانگریس اپنی دو لسٹ جاری کر چکی ہے۔ جس میں پہلی لسٹ 15 امیدواروں پر مبنی تھی اور دوسری میں 21 امیدواروں کا نام شامل تھا۔

Last Updated : Mar 16, 2019, 9:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details