اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

متعدد پولنگ بوتھوں پر ووٹنگ میں رخنہ - متعدد مقامات پر ای وی ایم خراب

ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے لوگ کافی دیر تک پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے دیکھے گئے۔

ای وی ایم

By

Published : Apr 29, 2019, 10:51 AM IST

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے سخت سکیورٹی کے درمیان 9ریاستوں کی 72نشستوں کے لیے صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے۔

پولنگ کے دوران متعدد مقامات پر ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاع ہے۔

جن علاقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین خراب ہو نے کی خبریں ہیں ان میں ممبئ کے مسلم اکثریتی علاقے بھیونڈی ،ملاڈ، ممبرا، راجستھان کے جودھ پور اور اجمیر، مدھیہ پردیش کے سدھی حلقہ میں چار پولنگ بوتھ سمیت بہار کے کئی پولنگ بوتھوں میں ای وی ایم میں خرابی کی شکایتیں موصول ہو ئی ہے۔

ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے لوگ کافی دیر تک پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے دیکھے گئے۔

الیکشن ڈیوٹی پر تعینات الیکشن افسران سمیت دیگر اہلکار مشین ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔

تادم تحریر متعدد مقامات پر مشین خراب ہونے کی وجہ سے ووٹنگ شروع نہیں ہوسکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details