معیشت کو زندہ کرنے کی کوشش کے طور پر ایک ایسے وقت میں جب حکومت کو محصولات کی وصولی میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ، پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ، لوک سبھا نے مالی سال برائے 2020-21کےلیے 2.35 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کے اضافی اخراجات کی منظوری دی۔
لوک سبھا نے جمعہ کے روز مالی سال 2020-21 میں 2.35 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کے اضافی اخراجات کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے ایسے وقت میں معیشت کو بحال کرنے کے لئے یہ اقدام کیا ہے جب اس کے محصولات کی وصولی میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی کووڈ-19 وبا سے لڑنے کے لئے امدادی اقدامات کی وجہ سے اخراجات بڑھ چکے ہیں۔
اضافی اخراجات میں 1.67 لاکھ کروڑ روپے کا مجموعی نقد رقم ، جو کُل رقم کا 70 فیصد سے زیادہ ہے ، جبکہ حکومت مختلف وزارتوں اور محکموں کے پہلے سے منظور شدہ اخراجات میں کمی کرکے تقریبا 69،000 کروڑ روپے کا انتظام کرے گی۔
نرملا سیتا رامن نے کہا کہ یہ شاید پہلی بار ہوا ہے جب اس قسم کی رقم کو اضافی مانگ میں ڈالا گیا ہو۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے لوک سبھا میں کہا ، "اضافی 1،66،983 ، کروڑوں روپے کی مانگ کے ساتھ ، ملک میں بجٹ میں یہ سب سے زیادہ ہوسکتا ہے۔"