لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دہلی میں لاش کی قطاریں بڑھ رہی ہیں، ایوان میں اس مسئلے کو اٹھانے کا ہمیں حق حاصل ہے، ہم آپ سے (لوک سبھا اسپیکر) گذارش کرتے ہیں کہ اس پر بحث کرائی جائے، حکومت بحث سے بھاگ رہی ہے'۔
لوک سبھا میں حزب اختلاف کا ہنگامہ وہیں راجیہ سبھا میں بھی ہنگامہ ہوا حزب مخالف اور برس اقتدار جماعتوں کے اراکین پارلیمان کے درمیان بحث وتکرار شروع ہوئی جس کے بعد ایوان کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم بڑلا نے حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان کوانتباہ دیا اور ایوان کی کاروائی کو صحیح طریقے سے چلانے میں مدد کی اپیل کی۔ اسپیکر نے کہا کہ اراکین پارلیمان کو ایوان میں پلے کارڈ اور پوسٹر لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے والوں کو ویل میں آںے کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے ان اراکین کو متنبہ اور خبردار کیا کہ ایسا کرنے پر اجلاس سے مکمل طور پر انہیں معطل کر دیا جائے گا۔