ایوان زیریں -لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس کے رکن پورے سیشن کے لئے معطل اپنے سات ارکان کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ ممبران ’وی وانٹ جسٹس‘ جیسے نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے۔
لوک سبھا کی کارروائی 01:30 بجے تک کیلئے ملتوی - ایوان کی کارروائی پریزائڈنگ ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر کریٹ سولنکی
لوک سبھا میں کانگریس ارکان کے زبردست ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوالات آج مسلسل چھٹے دن متاثر رہا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پریزائڈنگ ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر کریٹ سولنکی کو 01:30 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
لوک سبھا کی کارروائی 12:30 بجے تک کیلئے ملتوی
پریزائڈنگ ڈپٹی اسپیکر نے ہنگامہ کے درمیان وقفہ سوالات جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن ہنگامہ کی وجہ سے ایوان میں کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔ ہنگامہ بڑھتے دیکھ ڈاکٹر سولنکی نے ایوان کی کارروائی 01.30 بجے تک ملتوی کر دی۔
Last Updated : Mar 11, 2020, 12:51 PM IST