اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاون کی خلاف ورزی: دوکاندار اور بس مالک کے خلاف کاروائی

کورونا انفیکشن سے ضلع کے باشندوں کو محفوظ رکھنے کے لئے گیا میں ہر اتوار کو لاک ڈاون نافذ کیا جاتا ہے تاہم اس پر صدفیصد عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی : دوکاندار اور بس مالک کے خلاف کاروائی
لاک ڈاون کی خلاف ورزی : دوکاندار اور بس مالک کے خلاف کاروائی

By

Published : Jul 12, 2020, 10:30 PM IST

لاک ڈاون کا جائزہ لینے خود ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ سڑک پر نکلے جس میں کئی دوکانیں کھلی ہوئی پائی گئیں جسکے بعد ڈی ایم نے دوکانداروں سے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کھلی پائی گئی دوکانوں کو ایک ہفتے تک سیل کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی ایم نے کہاکہ کورونا کے انفیکشن کے کڑی کوتوڑنے کے لئے انتظامیہ سبھی کے تعاون کامنتظر ہے تاہم اگر اس طرح ہدایت کے باوجود دوکانیں کھلی رہیں گی تو انتظامیہ سطح سے کاروائی ہوگی ۔ڈی ایم نے معائنہ کے لئے سب سے پہلے کلکٹریٹ ہوتے ہوئے جی بی روڈ ، کرن سنیما روڈ کاجائزہ لیا جہاں پر کرن سنیما کے پاس فرینڈلی موبائل شاپ کی دوکان کھلی ہوئی پائی گئی۔

اسکے علاوہ بس اور آٹو ٹیمپو لاک ڈاون میں چلتے پائے جانے کے علاوہ اس میں سیٹ سے زیادہ مسافر پائے گئے جس پر ڈی ایم نے ایس ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کریں ، ساتھ اسکے علاوہ کئی سڑکوں پر دوکانیں کھلی ہوئی پائی گئیں ، ڈی ایم نے کہاکہ جو دوکانیں کھلی ہیں اور جنہیں ایک ہفتے کے لئے بند کیا گیا ہے۔

وہ دوکانیں ایک ہفتے سے پہلے کھلیں تو سخت کاروائی کی جائیگی اور اے ڈی ایم گیا کو ہدایت دی کہ وہ ان دوکانوں پر نظر رکھیں ۔ساتھ ہی ڈی ایم نے اتوار کو سیلن اور پارلر کو بھی بندرکھنے کی ہدایت دی۔

واضح رہےکہ ضلع میں بڑھتے کورونا کے مثبت معاملات کے پیش نظر ضلع میں ہر اتوار کو لاک ڈاون نافذ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ساتھ ہی ضلع میں کھلنے والی دوکانوں کو بھی ایک دن آڑ کے تحت کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے. بغیر ماسک کے گھر سے نکلنے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ضلع میں 368 مثبت کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ۔جس میں اب تک 267افراد صحتیاب ہوکر گھر واپس ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details