اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع؟ - کووڈ 19

ریاستی وزرائے اعلی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ویڈیو کانفرنس کے فورا بعد ہی دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع : ذرائع
لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع : ذرائع

By

Published : Apr 11, 2020, 6:55 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 7:43 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ، اپنے چہرے پر ماسک' پہنے ، تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کی۔ وزیر اعظم مودی نے چیف منسٹروں سے کہا کہ وہ چوبیس گھنٹے دستیاب رہتے ہیں۔

یہ تیسرا موقع ہے جب مودی نے وزیراعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کی جس میں ملک بھر میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع : ذرائع

مودی نے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کے دوران کہا میں 24 گھنٹے دستیاب ہوں کوئی بھی وزیر اعلی مجھ سے بات کرسکتا ہے اور کسی بھی وقت کووڈ 19 پر تجاویز دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس بیماری کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم کا ماسک کے استعمال کی طرف اشارہ تھا ، کیوں کہ گذشتہ ہفتے مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ لوگ گھریلو ساختہ اور دوبارہ قابل استعمال کپڑوں کے ماسک کو استعمال کرسکتے ہیں۔

ہفتے کے روز ، بھارت میں کووڈ 19 مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7447 ہوگئی اور ملک بھر میں 239 اموات درج کی گئیں۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 7:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details