میٹنگ میں زیادی تر وزرائے اعلی نے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن بڑھانے کی وکالت کی ہے اور آج دوپہر ان کی یہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے میٹنگ کے بعد ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا صحیح فیصلہ لیا ہے، آج بھارت کی حالات دیگر ترقی یافتہ ممالک سے کئی بہتر ہے کیونکہ ہم نے جلد ہی لاک ڈاؤن کردیا تھا، اگر ہم ابھی اسے روک دیں تو جو ابھی تک ہم نے حاصل کیا تھا سب کھودیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ اسے آگے بڑھایا جائے'۔
کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس، یدی یورپا نے کہا ہے کہ' وزیراعظم نے ہم سے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ہمیں لاک ڈاؤن میں مزید 15 دنوں کی توسیع کرنے کے کئی لوگوں کی آرأ مل رہی ہیں، وزیراعظم نے میٹنگ میں کہا ہے کہ آئندہ ایک-دو دنوں میں ان 15 دنوں کے تعلق سے گائڈ لاین جاری کی جائیں گی۔