صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے سکریٹری گروپرساد مہاپترا نے کہا کہ 'ان کے معاملات پر وزارت داخلہ نے نرمی برتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ان سے ملاقاتیں کیں، ان کے بیشتر معاملات حل ہو رہے ہیں۔ ای کامرس کی پوزیشن اب بہت بہتر ہے اور ہر روز ان میں بہتری آ رہی ہے۔'
ای کامرس کے نمائندوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ڈیلیوری بوائے کے ذریعہ ضروری سامان کی نقل و حرکت میں ان کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا گیا تھا۔
وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے پہلے بھی کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں کہ ضروری سامان انتہائی آسان اور محفوظ طریقے سے لوگوں تک پہنچے۔