تاکہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیاجاسکے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا جاسکے۔
سب انسپکٹر پولیس شانتارام اس کی ایسی ہی مثال ہیں جنہوں نے ماں کی آخری رسومات میں شرکت کے بجائے اپنی ڈیوٹی کا انتخاب کیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ اے پی کے وجیانگرم ضلع سے تعلق رکھنے والے اس سب انسپکٹر پولیس کی ماں تین دن پہلے چل بسی۔
آخری رسومات میں شرکت کے لئے شانتا رام کو رخصت بھی منظور کی گئی تھی اس عہدیدار نے وجئے واڑہ میں ہی ڈیوٹی انجام دینے کو ہی پسند کیا کیونکہ اس کی نظر میں لاک ڈاون کے نتیجہ میں لوگوں کے گھروں میں ہی محفوظ رہنے کو یقینی بنانے میں پولیس کا اہم رول ہے۔