اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تین مئی کے بعد ختم ہو سکتا ہے لاک ڈاؤن: ذرائع - لاک میں توسیع کا امکان نہیں

كورونا وائرس لاک ڈاؤن کے خطرے کے درمیان منگل کی شام چار بجے دہلی کے جنوبی بلاک میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں وزراء کے گروپ کی میٹنگ ہوگی، جس میں تین مئی کے بعد راحت اور رعایت دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تین مئی کے بعد ختم ہو کتا ہے لاک ڈاؤن: ذرائع
تین مئی کے بعد ختم ہو کتا ہے لاک ڈاؤن: ذرائع

By

Published : Apr 21, 2020, 12:59 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 2:07 PM IST

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کئی طرح کی نرمی پر بھی تبادلہ خیال ممکن ہے، اور تین مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے، لیکن معاشرتی دوری اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، اس کے علاوہ ٹرین اور فضائی خدمات بحال ہونے کی امید ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق شہر کے اندر ہی ٹریفک کی منظوری ہوگی، معاشرتی فاصلہ سمیت ماسک کا استعمال زندگی اور معمولات میں شامل رہے گا، اس کے علاوہ طویل وقت تک معاشرتی فاصلہ اور ماسک کے استعمال کو جاری رکھا جائے گا۔

گھر سے باہر نکلنے کی بھی ماسک پہنے کی شرط کے ساتھ چھوٹ ہوگی، دوری کا خیال رکھنا ہوگا، اس کے علاوہ دفاترمیں کام کرنے کی اجازت مل سکتی ہے، مجمع اکٹھا کرنے پر پابندی برقرار رہے گی، شادی تقریبات، مذہبی مقامات جیسے مقاماتی جگہوں کو لے کر فی الحالا کوئی راحت نہیں ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 2:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details