ان دکانات میں کام کرتے ہوئے یہاں سے حاصل ہونے والی تنخواہ کو وہ اپنے مکانات کو بھجواتے ہیں جس سے ان کی روٹی روزی کا انتظام ہوتا ہے تاہم لاک ڈاون کی وجہ سے صورتحال مکمل طورپر تبدیل ہوگئی ہے اور ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت راشن کارڈ رکھنے والوں کو راشن فراہم کررہی ہے تاہم ان میں کئی ایسے ورکرس ہیں جن کے پاس کوئی راشن کارڈ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی نائی کسی بھی گھرجاکر بال کاٹنے کا کام نہیں کررہے ہیں کیونکہ جن افراد کے بال کاٹے جائیں گے ان میں سے کوئی بھی اس وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے۔