اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عیدالفطر پر لاک ڈاؤن اثر انداز، عیدگاہ اور مساجد ویران - coronavirus in india

لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں سادگی سے عید منائی گئی اور لوگوں نے گھروں میں ہی شکرانے کی دوگانہ نماز ادا کی جبکہ اس بار عید گاہوں میں سناٹے کا راج رہا۔

عیدالفطر پر لاک ڈاؤن اثر انداز
عیدالفطر پر لاک ڈاؤن اثر انداز

By

Published : May 25, 2020, 7:06 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اسی کے پیش نظر حکومت نے تمام مذہبی مقامات پر کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کی ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب اس برس کی عید پھیکی گزری، نہ تو کسی قسم کی گہما گہمی اور نا ہی کسی بھی طرح کی چہل پہل نظر آئی جو ہر برس عید پر ہوا کرتی تھیں۔

عیدالفطر پر لاک ڈاؤن اثر انداز، ویڈیو

کورونا وائرس وباء کی وجہ سے اس بار کی عید کافی مختلف نظر آ رہی ہے۔

لوگوں نے عید کے خاص موقع پر گھروں میں ہی نماز ادا کی نیز سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق مساجد میں پانچ سے زائد افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں تھی اسی لیے مسلمانوں نے ماہ صیام میں بھی عبادات و ریاضات گھروں میں ہی کی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details