اردو

urdu

ٹڈیوں کو خوفزدہ کرنے کا گھریلو نسخہ

راجستھان میں ٹڈیوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے مقامی لوگ برتنوں کو پیٹ رہے ہیں۔

By

Published : Jun 7, 2020, 10:54 AM IST

Published : Jun 7, 2020, 10:54 AM IST

locals clang utensils to scare away locusts in rajasthan
ٹڈیوں کو خوفزدہ کرنے کا گھریلو نسخہ!

راجستھان کے ضلع باڑمر کے متعدد دیہاتوں میں ٹڈیوں کے ہجوم دیکھے گئے ہیں۔

ٹڈی دل بہت ہی مختصر وقت میں کھیتوں اور فصلوں کو کھا کر تباہ و برباد کردیتے ہیں۔

ویڈیو

مقامی لوگوں نے انہیں خوفزدہ کرنے کے لئے کھیتوں میں ہی برتن باندھ دیئے ہیں۔ ان برتوں کو پیٹ کر آوازیں کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

کسانوں کے مطابق 'ہم نے بارش کے وقت بیج بونا شروع کیا تھا، لیکن اب ٹڈییں یہاں منڈلارہی ہیں'۔

ٹڈیوں کو خوفزدہ کرنے کا گھریلو نسخہ!

کسانوں کا کہنا ہے کہ 'ہمیں بار بار نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حکومت ہمیں کچھ مدد فراہم کرے'۔

سائنسدانوں کے مطابق ٹڈیوں کو کسی بھی طرح کی آواز پسند نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسان ٹڈیوں سے فصلوں کی حفاظت کے لیے برتنوں کے ذریعہ آوازیں کرکے انہیں بھگا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details