ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیا میں سیلاب کے سبب ایک پانی کی ٹنکی اچانک گنگا ندی میں گرگئی، وہیں لوگوں نے ایک منہدم ہوتے مکان کا ویڈیو لائیو ریکارڈ کیا، یہ مکان صرف 15 سیکنڈ میں زمین دوز ہوگیا۔
بلیا میں سیلاب آنے کے سبب ایک مکان اور پانی کی ٹنکی چند لمحوں میں منہدم ہو گئے، سیلاب خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔
اتوار کے روز گنگا نے خطرے کے لال نشان کو عبور کر لیا، بلیا کے بیریا علاقے کے کہر پور گاؤں میں ایک پانی کی ٹنکی دیکھتے ہی پانی میں گر گئی۔
وہیں دوسری طرف جب لوگوں کو پتہ چلا کہ ایک مکان بھی خطرے کی زد میں ہے، لوگوں نے اس مکان کا ویڈیو بنانا شروع کر دیا اور چند لمحوں میں وہ مکان بھی منہدم ہوگیا۔ صرف 15 سیکنڈ میں یہ مکان منہدم ہوگیا۔