اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چنئی میں شراب کی دکانیں دوبارہ کھلیں گی

تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں شراب کی دکانیں کئی مہینوں کے وقفے کے بعد منگل (17 اگست 2020) سے دوبارہ کھول دی جائیں گی۔

By

Published : Aug 17, 2020, 2:21 PM IST

liquor outlets to reopen in chennai from tuesday
چنئی میں منگل سے شراب کی دکانیں دوبارہ کھلیں گی

حکومتی ذرائع کے مطابق شراب کی دکانیں صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی اور روزانہ صرف 500 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔

ریاست میں شراب کی خوردہ فروخت کے سلسلے میں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن سب سے آگے ہے۔ جس سے ریاست کو کروڑوں روپیوں کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق صارفین کو ماسک پہننا ہوگا اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

ریاست میں 5،300 سے زیادہ تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن (تسماک) شراب کی دکانیں ہیں جو سرکاری خزانے کو ٹیکس کی آمدنی کا 30،000 کروڑ روپئے دیتے ہیں۔

ریاست میں حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں نے شراب خانوں کو کھولنے کے حکومت کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ تاہم سابق میں سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھا گیا تھا اور دکانوں پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

واضح رہے کہ مدراس ہائیکورٹ نے آٹھ مئی کو دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا تھا کیونکہ دکانیں کھولنے کی شرائط پر عمل نہیں کیا گیا تھا لیکن آن لائن فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔

اس کے بعد 15 مئی کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک دی۔

جون کے آخر میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ 'وہ تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کو شراب کی فروخت کے طریقہ کار اور آن لائن فروخت کے بارے میں اصول نہیں وضع کرسکتی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو شراب کی فروخت کے اپنے اصول وضع کرنے کی اجازت دے دی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details