اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صحافیوں کو 10لاکھ روپےکا لائف انشورنس

آل انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس فیڈریشن نے ہریانہ اور مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ صحافیوں کو 10لاکھ روپے کا لائف انشورنس دئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اوران ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور ممتا بنرجی کو خط لکھ کران کا شکریہ ادا کیا۔

صحافیوں کو 10لاکھ روپےکا لائف انشورنس
صحافیوں کو 10لاکھ روپےکا لائف انشورنس

By

Published : Apr 24, 2020, 8:48 PM IST

فیڈریشن کے قومی صدر گرندر سنگھ نے کہا ہے کی لمبے عرصے سے صحافیوں کو لائف انشورنس دئے جانے کی ضرورت محسوس ہورہی تھی۔اس کے لئے فیڈریشن کے ذریعہ سبھی ریاستوں کی حکومتوں کو خط لکھ کر جلد ہی لائف انشورنس اور ضروری تحفظ فراہم کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ملک میں پھیل رہے کورونا وائرس کے وقت میں صحافی اپنی زندگی اور خاندان کے مستقبل کو داو پر لگاکراپنا کام کررہے ہیں۔ایسی صورتحال میں ان کی زندگی اور مستقبل کے بارے میں فکر کرنا بہت ضروری ہے۔

صحافیوں کو 10لاکھ روپےکا لائف انشورنس

ہریانہ اور مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ صحافیوں کو دس لاکھ روپے کا لائف انشورنس دینا قابل ستائش اقدام ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ریاستیں بھی اپنے یہاں کام کررہے صحافیوں کو لائف انشورنس اور دوسری سہولیات مہیا کرائیں گی۔

قابل ذکرہے کہ فیڈریشن چھوٹے اور درمیانے درجے کے اخبارات کے پبلشروں اور مالکان کی سرکردہ تنظیم ہے۔جس میں ہزاروں پبلیشرز کے ساتھ ساتھ اس میں کام کرنے والے صحافی بھی تنظیم سے وابستہ ہیں۔یہ تنظیم گذشتہ کئی دہائیوں سے صحافیوں اور پبلشروں کے مفادات کے لئے کام کر رہی ہے۔


سنگھ نے کہا کہ کورونا انفکشن کے سبب ملک بھر میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران خبارات بھی عجیب وغریب صورت حال سےدوچار ہیں۔بڑے اور درمیانے درجے کے اخبارات کے پبلیشرزومالکان کے سامنے اور زیادہ سنگین صورت حال ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران اخبارات کی اشاعتی تعداد کم ہورہی ہے۔

نجی شعبے سے ملنے والے اشتہارات ختم ہو گئے ہیں۔اس دوران اخبارات کی تقسیم وسینیٹائزیشن وغیرہ خرچ میں بھی اضافہ ہواہے۔مالکان کو مسلسل اخبارات بھی چھاپنا ہے اورادارے میں کام کرنے والے صحافیوں اور غیر صحافیوں کووقت پر تنخواہ بھی ادا کرنی ہے۔ایسے میں حکومت کے ذریعہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اخبارات کے لئےمعاشی پیکیج دینے کی ضرورت ہے۔


فیڈریشن کے قومی صدر نے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دینے والے مسٹر بی ایم شرما ، اشوک کمار نورتنا ، دیپک سنگھ ، منورجن موہنتی ، ایل سی بھارتیہ ، وجے سود ، دنیش شکتی تریھا ، سدھیر پانڈا ، مہیش اگروال ، ملے بنرجی ، ایچ.یو.خان ، پون سہیوگی اور سنجے کمار شرما وغیرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ریاستوں میں میڈیا اہلکار اور پبلشروں کی مشکلات کو بہتر انداز میں اٹھا رہے ہیں اور ان کے ازالے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details