اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان کا انسانی حقوق کمیشن کے صدر کو خط - pakistan

خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت کی کارروائی اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور بھارت کی اپنی عہد بستگی کے خلاف ہے۔

پاکستان کا انسانی حقوق کمیشن کے صدر کو خط

By

Published : Aug 23, 2019, 11:23 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:21 AM IST

ریاست جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی سمتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پاکستان نے اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن کے صدر مشیل بیچیلیٹ کو ایک بار پھر خط لکھا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے بتایاکہ ’خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ہندوستان کی کارروائی اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور ہندوستان کی اپنی عہد بستگی کی خلاف ورزی ہے‘۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ ایس ایم قریشی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو یکطرفہ کارروائی کرنے سے روکیں۔

اس خط کو سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سبھی رکن ممالک کے ساتھ بھی مشترک کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے مسٹر قریشی نے چار اگست کو بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کو خط لکھا تھا اور اس سلسلے میں آٹھ اگست کو ان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details